29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:30
اسلام آباد ، سٹی ہوٹل میں دھماکا، 2خواتین سمیت6افراد زخمی
اے آر وائی - اسلام آباد بلیو ایریا میں سٹی ہوٹل کی تیسری منزل میں دھماکا ، جس سے دو خواتین سمیت چھہ افراد زخمی ہو گئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دھماکے کو وقت ہوٹل میں پچاس کے قریب افراد موجود تھے ،دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس کی آواز دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک بھی ہوٹل پہنچ گئے ہیں جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے ۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا گیس لیکج کا نتیجہ لگتا ہے اور دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہوٹل میں پی آئی اے کے مسافر موجود تھے جن کی فلائٹ معطل ہو گئیں تھیں۔