30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:30
خیبرایجنسی: کالاخیل سے 34 مزدور اغواء
اے آر وائی - خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے کالاخیل میں شدت پسندوں نے چونتیس مزدوروں کو اغواء کرلیا ہے . ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے تیس مزدوروں کے علاوہ ایک تعمیراتی کمپنی کے چارمزدوروں کو بھی اغواء کرلیا ہے ۔ شدت پسند مزدوروں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔