30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:48
بھارت پاکستان مخالف افغانستان چاہتا ہے، پرویزمشرف
اے آر وائی - سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ دنیا کو بتایا جائے کہ حقانی گروپ کو اپنی سرزمین پر رہنے کی اجازت کیوں دی گئی ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان مخالف افغانستان چاہتا ہے اور وہ اس کیلئے افغانستان کو استعمال کررہا ہے۔ پاکستان یقیناً اسے روکنا چاہئے گا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان کو طالبان سے منسلک طاقتور جلال الدین حقانی گروپ کی ضرورت ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں ہوتے تو یہ سوچتے کہ پاکستان کے مفادات کا کس طرح بہتر طریقے سے دفاع کیا جاسکتا ہے۔
پرویزمشرف نے کہا کہ جب اتحادی دوہزار چودہ میں افغانستان سے نکلنے کی بات کرتے ہیں تو پاکستان کو سوچنا پڑتا ہے کہ اس کے بعد کیا صورتحال بنے گی اور اس کے تمام بیرون دباؤ اور اپنے خلاف بیرون سیاسی سازباز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا پڑتا ہے۔