30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:30
دفاع پاکستان: ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی ریلیاں
اے آر وائی - امریکی دھمکیوں کے خلاف اور دفاع پاکستان کے لیے ملک بھر میں مذہبی جماعتوں نے ریلیاں نکالیں۔ ریلیوں میں شریک شرکاء نے بینرز اورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر پاکستان کے حق میں اور امریکہ مخالف نعرے درج تھے ۔
ریلیوں میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں کئے گئے فیصلوں پر عملدر آمد کیا جائے ۔ ملکی سلامتی کےلئے پوری قوم متحد ہے۔