تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:49

این آئی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر ظفرقریشی ریٹائر ہوگئے

اے آر وائی - ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اور این آئی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر ظفر قریشی آج مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں ۔ ظفر قریشی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تین روز قبل ہی جاری کردیا تھا۔



ظفر قریشی نے آج سپریم کورٹ میں بھی این آئی سی ایل کریشن سکینڈل کی ادھوری رپورٹ جمع کرائی ۔ ظفر قریشی اس سکینڈل کا مکمل چالان جمع نہیں کراسکے اپنی مدت ملازمت کے دوران این آئی سی ایل اسکینڈل کی وجہ سے وہ متنازعہ شخصیت بنے رہے ۔ متعدد بار انھیں این آئی سی ایل اسکینڈل کی تفتیش سے الگ کیا گیا لیکن عدالت عظمٰی کے حکم پر انھیں دوبارہ تفتیش کیلئے متعین کیا جاتا رہا ۔



ظفر قریشی نے عدالت عظمی کو خط بھی لکھا تھا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.