30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:41
کوئٹہ سے پہلی حج پرواز رونہ
اے آر وائی - کوئٹہ سے پہلی حج پرواز دو سو تیس عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہوگی، پی آئی اے نے انتظامات مکمل کرلئے۔ بلوچستان سے امسال مجموعی طور پر سولہ ہزار عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جائیں گے۔
پی آئی اے کے صوبائی سربراہ اصغر وردگ کے مطابق سولہ ہزار عازمین کے لئے مجموعی طور پر اٹھہتر پروازیں جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ حجاج کے ساتھ ایئر پورٹ آنے والے لوگوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ سائٹ بنانے کے علاوہ ایئر پورٹ میں عازمین حج کے لئے دو سو تیس نشستیں بھی بنائی گئی ہیں۔