تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:1

پیٹرول پر بحث کی جائے،ن لیگ کی اسمبلی میں تحریک التوا

اے آر وائی - مسلم لیگ ن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کے خلاف تحریک التوا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ حکومت اپنا خسارہ پورا کرنے کے لیے عوام پر اضافی اخراجا ت کا بوجھ ڈال رہی ہے جو ذیادتی ہے اس لیے یہ اضا فہ واپس لیا جائے۔



تحریک میں اسپیکر قومی اسمبلی سے استدعا کی گئی ہے کہ معمول کی کاروائی روک کر اس اہم معاملے کو زیر بحث لایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.