تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:31

اسلام آباد:خفیہ بنکرز کی تعمیر ،وزیراعظم کا نوٹس

اے آر وائی - وزیراعظم نے اے آر وائے نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی جانب سے تعمیر کیئے جانے والے خفیہ بنکرز کی تفصیلات طلب کر لی،سی ڈی اے نے سفارتخانے کے ویئر ہاؤس کی تعمیر کا ٹریڈمنسوخ کردیا۔



کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز ویئرہاؤس پر تعمیراتی کام رکوادیا تھا اورعمارت کوسیل کر دیا تھا۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق ٹریڈ کی منظوری سے قبل ہی ویئرہاوس کی تعمیر شروع کر دی گئی تھی اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر عمارت کو سیل کرنے سے قبل چارنوٹسز جاری کئے گئے تھے جن کا کوئی جواب نہیں دیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.