1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:17
فیصل آباد :ڈینگی سے ہلاکتیں پانچ ہوگئیں
اے آر وائی - فیصل آباد میں ڈینگی سےجاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ۔ غلام محمد آباد کی رہائشی 45 سالہ خاتون بُشریٰ عابد بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چل بسی جسے آج سپرد خاک کر دیا گیا ۔ فیصل آباد کے دونوں ٹیچنگ ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 104 مریض زیر علاج ہیں ۔ الائیڈ ہسپتال میں 81 اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 23 مریض ہیں ۔ ان مریضوں میں سے 55 کا تعلق فیصل آباد سے اور باقی کا دیگر اضلاع سے ہے۔