تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:40

لاہور:999 عازمین حج کو لے کر پہلی دو پروازیں جدہ روانہ

اے آر وائی - لاہور سے نو سو ننانوے عازمین حج کو لے کر پہلی دو پروازیں جدہ روانہ ہوگئی ہیں گورنمنٹ اسکیم کے تحت پانچ سو جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت چار سو ننانوے عازمین آج جدہ روانہ ہوئے۔



روانگی کے موقع پروفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی موقع پر موجود تھیں جنہوں نے کہا کہ حکومت نے عازمین حج کی دوران سفر آسانی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیےہیں تاہم عازمین حج نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا لاہور سے کل 75 پروازوں کے ذریعے سینتیس ہزار عازمین تیس اکتوبر تک جدہ لے جایا جائے گا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.