2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:0
برمنگھم:پاکستانی نژاد3برطانوی باشندوں کاقتل،3افرادپرفردجرم
اے آر وائی - برطانوی حکومت نےبرمنگھم میں ہنگاموں کےدوران جاں بحق ہونےوالے پاکستانی نژادتین برطانوی باشندوں کےقتل کےالزام میں مزید تین افرادپرجرم عائد کردی .
اکیس سالہ ہارون جہان،اس کے بھائی تیس سالہ شہزاد علی اوراکتیس سالہ ابومصورکوڈیڑھ ماہ قبل دس اگست کوبرمنگھم کے ونسن گرین ایریامیں بلوائیوں نےاس وقت کارکی ٹکرمارکرہلاک کردیاتھا جب وہ اپنی دکانوں کولوٹ مارسےبچانےمیں مصروف تھے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کےمطابق قتل کےالزام میں تین افرادپرفردجرم عائدکردی گئی ہےاورانہیں پیر کےروزعدالت میں پیش کیاجائے گا۔جن افراد پرفردجرم عائد کی گئی ہےاب ان کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔