2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:18
کراچی : پانچ ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری زمین پر قبضہ
اے آر وائی - کراچی میں پانچ ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری زمین پر پچاسی قابضین اور بعض سیاسی جماعتوں کے نام سامنے آئے ہیں یہ نام محکمہ ریوینیو کی فہرست میں ظاہرکیے گئے ہین جو اے آر وائی کو موصول ہوگئی ہے۔.
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے سرکاری زمینوں کےقابضین کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوگیا ہے لیکن یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ کسی قابض نے کسی زمین کا قبضہ چھوڑا ہو تاہم محکمہ ریوینیو نے قابضین کی جو فہرست تیار کی ہے اور جو صدر، وزیراعظم اور حساس اداروں کو بھیجی ہے۔
اس کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے فہرست کے مطابق کراچی شہری حکومت کی مجموعی طور پر پانچ ہزارایک سو انچاس ایکڑسرکاری زمین پر قبضہ اور لینڈ مافیا کا قبضہ ہے فہرست میں پچیاسی کے قریب زمینوں پر قابضین کی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،مقامی پولیس، گوٹھ آباد، محکمہ ریونیو کے افسران سیاسی جماعتوں کے ارکان کی ان قابضین کو مدد حاصل ہے محکمہ ریونیو کے ریکارڈ میں رد وبدل کرنیو الے افسران کی فہرست بھی مرتب کرلی گئی ، قبضہ مافیا کی فہرست میں پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ق ، سندھ ترقی پسند پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ فنگشنل ، متحدہ قومی موومنٹ جمعیت علماء اسلام اور انفرادی سطح پر قبضہ کرنے والوں کے نام شامل ہیں۔