تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:50

تیئیس مارچ کوپاکستان ضرور آؤں گا،پرویز مشرف

اے آر وائی - آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ تمام خطرات کے باوجود وہ تئیس مارچ کو پاکستان ضرور آئیں گے۔

اسلام آباد میں آ ل پاکستان مسلم لیگ کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کو وزیراعظم کی جانب سے طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہ ملنے پر انہیں افسوس اور غصہ ہے۔ حکمران آل پاکستان مسلم لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔



سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ان کی جماعت ایک قومی جماعت کے طور پر ابھر کرسامنے آرہی ہے۔ انہو ں نے لاہور میں اپنی جماعت کے دو کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ کارکن ان کی آمد کے موقع پر بھی ایسے حالات کے لیے تیار رہیں۔ تقریب سے پارٹی کے سینئر رہنما احمد رضا قصوری، شیرافگن نیازی اور عتیقہ اوڈھو نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.