تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:32

اگلے تین ماہ پاکستان کیلئے اہم ہیں، میاں افتخار

اے آر وائی - خیبر پختو نخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخا ر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہے امریکہ کی جانب سے حالیہ بیانات سے دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر ہوسکتی ہے۔



ایبٹ آباد خیبر پختو نخواہ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے بے پناہ قر بانیاں دی ہیں، پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہے تاہم امریکہ پاکستان کی خو دمختاری کیخلاف بیانات دینے کا سلسلہ بند کرے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ اگلے تین ماہ پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں ہمیں کسی بھی صو رتحال کیلئے پہلے سے تیار رہنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.