تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:18

کراچی میں حالات قابو میں ہیں، منظور وسان

اے آر وائی - صوبائی وزیر داخلہ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ کراچی میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 72 ٹارگٹ کلرز اور 23 بھتہ خواروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔



وسان ہاؤس خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز کا تعلق کسی نہ کسی جماعت سے ہے اور ٹارگٹ کلرز سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرکے ان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔



منظور وسان کا کہنا تھا کہ آفاق احمد کو خفیہ اداروں اور پولیس کی رپورٹ پر نظر بند کیا گیا ہے۔ اب معاملہ عدالت میں ہے، عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں جرائم کی وارداتوں کو روکنے کے لئے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا اور فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جاے گی۔ منظور وسان نے کہا کہ حکومت بارش متاثرین کے ساتھ ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.