تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:27

ہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ نہیں،وفاقی وزیر قانون

اے آر وائی - وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ نہیں تھی لیکن ہم نے اس میں سب سے زیادہ۔ قربانیاں دی ہیں، نواز شریف الیکشن کی سیاست کررہے ہیں‘ وہ الیکشن تک ہمارے ساتھ رہیں گے اور حکومت پر تنقید بھی کرتے رہیں گے۔



حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہمارے رابطے ہیں، ان کے وزرا کے استعفے منظور نہیں ہوئے اور وہ اب بھی حکومت کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کے اکثر اتحادی الیکشن کی وجہ سے حکومت سے باہر چلے گئے تاکہ عوام کو یہ بتا سکیں کہ ہم حکومت کو چھوڑ آئے ہیں لیکن وہ ساڑے تین سال ہمارے گناہوں اور کارناموں میں شریک رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں دال میں کچھ کالا کہنے والے نواز شریف دراصل الیکشن کی سیاست کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.