2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:32
ایم کیو ایم کا طویل لوڈ شیڈنگ پر اظہار تشویش
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانیئے کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام اور کاروباری طبقہ میں پائی جانے والی بے چینی پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے ، اسپتالوں میں آپریشن ملتوی کئے جارہے ہیں ، بجلی کی عدم فراہمی کے سبب وینٹی لیٹر بند ہونے سے مریض جاں بحق ہورہے ہیں، اسکولوں ، کالجوں اور مدارس میں طلباء کی پڑھائی شدید متاثر ہورہی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صنعتی و کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔