2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:41
وزیراعظم کو ادھوری لینڈ مافیا رپورٹ دی گئی ،قائم علی شاہ
اے آر وائی - وزیراعلی سندھ نے کہا ہے وزیر اعظم کو لینڈ مافیا کے حوالے سے جو رپورٹ دی گئی ہے۔ اس سے کہیں زیادہ اراضی لینڈ مافیا کے قبضے میں ہے۔ کارروائی کے لئے ایک ماہ کی مدت کم ہے۔
قائم علی شاہ نے لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت میں کہا لینڈ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔ مافیا کے قبضے میں ہزاروں نہیں لاکھوں ایکڑ زمین ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے بتایا شہری حکومت کا نظام رائج کیا گیا تو لینڈ ریونیو کراچی میں بڑے پیمانے پر جعل سازی اور رودوبدل کی گئی۔ ریکارڈ میں ہیرپھیر کیا گیا۔