2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:18
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی شہری مسیحا کے منتظر
اے آر وائی - صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا کئے جانے والے ایم وی البیڈو میں سات پاکستانیوں سمیت عملے کے تئیس افراد کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔
ادھر قزاقوں نے عملے کی رہائی کے لیے اسی لاکھ ڈالر تاوان طلب کر لیا ہے تو دوسری جانب جہاز میں سوار مغوی سی مین فقیر محمد سومرو کے اہل خانہ حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں ،لیکن دس ماہ گزرنے کے باوجود کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ہوسکے ۔