2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:42
ڈینگی سےتوجہ ہٹانے کیلیےصدرکیخلاف بیان بازی ہورہی ہے
اے آر وائی - سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نےکہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب صوبے میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں سے توجہ ہٹانے کے لئے صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ۔
لاہور سے جاری بیان میں سابق وزیر قانون نے کہا کہ شہباز شریف ناکام ہو چکے ہیں اس لئے صدر مملکت کے خلاف نعرے لگواتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تما م وفاقی اکائیوں کے عوام شہباز شریف کی بھڑکوں اور نعروں کو مزاحیہ پروگرام کے طور پر دیکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے صرف دو ہی صدور کو مانتے ہیں ، اور وہ دونوں ہی وردی والے تھے۔ ایک وردی والے جرنیل نے شریف برادران کا کاروبار سجایا اور دوسرے نے ان کی ہتھکڑیاں کھولیں ۔بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اصل پریشانی یونیفیکیشن بلاک کے لوٹوں کے بھاگ جانے کا خوف ہے،ڈینگی کے سر پرستوں نے پنجاب کو جلیاں والا باغ بنا دیا ہے۔