تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:30

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن،26افراد گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں لیاری اور ملیر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے چھبیس افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ لیاری کے علاقے الفلاح روڈ دبئی چوک پر رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک مطلوب ملزم کے بھائی سمیت دس افراد کو حراست میں لیا حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔



جبکہ ملیر کے علاقے لیاقت اسکوائر میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی تھی ۔ جبکہ میڈیا کوبھی کوریج سےروک دیا گیا تھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.