3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:31
پنجاب میں ڈینگی کا قہرجاری، ہلاکتیں 158 ہوگئیں
اے آر وائی - لاہور میں ڈینگی سے مزید مزید پانچ افراد چل بسے۔ پنجاب میں ڈینگی کے قہر کے شکار افراد کی تعداد ایک سو اٹھاون ہوگئی ہے۔ جبکہ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں ڈینگی پر قابو پانے کے لئے اسکولوں میں تعطیلات اور اوقات کار میں تبدیلی بھی کی لیکن نتائج اس کے برعکس ہی رہے۔ اب لاہور میں ایک بار پھر اسکول صبح آٹھ بجے سے کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔