تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:42

امریکی مداخلت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

اے آر وائی - سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے امریکی مداخلت اور پاکستان توڑنے کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاق، وزارت داخلہ، متحدہ کے قائد الطاف حسین اور سابق وزیر داخلہ ذوالفقارمرزا سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔



درخواست گزارنے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سمیت دیگر فورسز پر الزامات لگاکر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے جرم کا ارتکاب کیا ہے جو کہ ملک کی سالمیت ، وقار اور خود مختار ی کے خلاف ہے ۔



اسی بینچ نے مہران بیس حملہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے اداروں کے سربراہان اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ فوری طور پر پاکستانی ائربیس امریکی فورسز سےخالی کرائے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.