تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:10

کیپٹن وصی نے مصری کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا، جہاز رکوا لیا

اے آر وائی - صومالی قذاقوں کے ہاتھوں رہائی پانیوالے کیپٹن وصی نے واجبات کی ادائیگی کیلئے مصری کپنی کے اوپر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ عدالت نے کراچی میں مصری کمپنی کے جہاز سی ٹریڈ کو پورٹ پر روکنے کا حکم دیدیا ہے۔



کیپٹن وصی کا کہنا ہےکہ صومالی قذاقوں سے رہائی کے بعدمصری مالک نے واجبات کی ادائیگی نہیں کی اور ان کے پاس نوکری بھی نہیں ہے۔ مصری مالک ان کو دس لاکھ ڈالر معاوضے کے ادا کرے۔ کیپٹن وصی کی قانونی کمپنی لاری اینڈ لاری نے بھی مصری کمپنی کے کراچی میں شپنگ ایجنٹ سے بھی رابطہ کیا ہے۔اگلے حکم تک مصری جہاز کراچی پورٹ پر ہی رکا رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.