4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:19
کیلا ایک صحت بخش غذائی ٹانک ہے
اے آر وائی - کیلا توانائی بخش اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس کا روزانہ استعمال کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ کیلا خوش ذائقہ غذا ہونے کے ساتھ اپنے اندر طبی و شفائی اثرات بھی رکھتا ہے۔
اس کا متواتر استعمال دل و دماغ اور جگر کو طاقت بخشتا ہے ۔ کیلے میں کئی مہنگے پھلوں اور سبزیوں سے زیادہ غزائیت ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے خون صاف اور نظام ہاضمہ درست رہتا ہے۔