4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:42
چیئرمین نیب تقرری،سپریم کورٹ کا حکومت کو مہلت دینے سے انکار
اے آر وائی - سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تقرر میں مہلت دینے کی حکومتی درخواست مسترد کردی ہے ۔ جسٹس ناصرالملک اور جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل بنچ نے حکومتی درخواست پر فیصلہ سنایا ۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نے عدالت کو بتایا کہ حکومت قومی سلامتی سمیت دیگر امور میں مصروف ہے ۔ اسلئے چیئرمین نیب کی تقرری میں مہلت دی جائے ۔ جسے عدالت نے مستردکردیا۔ عدالت نے چیئرمین نیب کے نہ ہونے کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین کو چیئرمین کے اختیارات استعمال کرنے کی حکومتی استدعا بھی مسترد کردی ہے ۔