4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:43
لوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہاہے ، نوازشریف
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہاہےکہ لوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہاہے ۔ ڈینگی کے مرض میں بھی اضافہ ہورہاہے ۔یہ بات انھوں نے بہاولپور میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے نواز لیگ کے رہنما ممتاز ججہ کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر حکومتی بے بسی،ناقابل معافی جرم ہے ۔پنجاب حکومت میں کرپشن نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مائیک مولن کے پاکستان پر الزامات میں وزن نہیں ۔