تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:52

الزام تراشیان مسلم لیگ نون کا وطیرہ ہے ، چوہدری شجاعت

اے آر وائی - مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الزام تراشیاں مسلم لیگ نون کا وطیرہ ہے پہلے وہ صدر زرداری کو سیکورٹی رسک اور اب انھیں جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے رہےہیں۔ اسلام آباد میں متاثرین سندھ کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی تقریب سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون عوام کے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کو حکومت کے خلاف استعمال نہ کرے کیونکہ یہ صرف کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پورے قوم کا مسئلہ ہے جسے جلدی حل کیا جانا نہایت ضروری ہے۔



انہوں نے کہا اگر بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ان کی جماعت بھی عوام کے ساتھ ہونگی۔اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا کہ حکومت ملک درپیش خطرات کے پیش نظر اعتماد میں لے اور عوام کو خوف کی کیفیت سے باہر نکالنے کے ساتھ خطرات کت پیش نظر اپنی حکمت عملی کو بھی واضع کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.