تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:1

نواز شریف ملک میں مایوسی پھیلا رہے ہیں، بابر اعوان

اے آر وائی - سابق وفاقی وزیر قانون اور پیپلزپارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پہلی بار ہوا ہے کہ صوبائی حکومت کے ملازمین نے احتجاج کے دوران وفاقی حکومت کے املاک کو نذرآتش کیا ہے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ملک میں مایوسی پھیلارہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے کراچی بار ایسو سی ایشن میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کے امدادی چیک کی تقسیم کے موقع پر وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔



انہوں نے کراچی بار ایسو سی ایشن کے لئے ایک کروڑسات لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔جس میں سے شہید ہونیوالے وکلاء کوتین ، تین لاکھ روپے ، بار ایسو سی ایشن میں کام کرنے والے وکلاے کیلئے دس لاکھ روپے، کراچی بار ایسو سی ایشن لائبریری کیلئے دس لاکھ اورخواتین وکلاء کیلئے دس لاکھ جبکہ بار ایسو سی ایشن کے اخراجات کیلئے تیس لاکھ کی گرانٹ کا اعلان کیا جس میں سےستہترلاکھ روپے کا چیک بار ایسو سی ایشن کے صدر کو پیش کردیا گیا۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی بدامنی ازخود نوٹس کا فیصلہ صرف اپوزیشن کو ہی نہیں حکومت کو بھی منظور ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.