4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:53
وزیر دفاع چوہدری احمد مختار سے ازبک ہم منصب کی ملاقات
اے آر وائی - پاکستان اور ازبکستان نے دفاعی شعبے میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ اور استحکام دینے پر اتفاق کیا ہے ، یہ اتفاق رائے وزیر دفاع چوہدری احمد مختار اور ان کے ازبک ہم منصب لیفٹنٹ جنرل ڈیو کابل ریمووچکے درمیان وزارت دفاع میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ملاقات میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک دفاع کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ اور وسعت دیں گے ، پاکستان کی جانب سے ازبک وزیر دفاع کو ازبک مصنوعات کے لئے گوادر اور کراچی کے راستے سمندی راہداری دینے کی پیشکش کی گئی ملاقات میں وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کے لئے پاکستان کی حمائیت کرنے پر ازبک وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔