5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:53
سانحہ کوئٹہ: پندرہ مشتبہ افراد گرفتار،ایس ایچ او معطل
اے آر وائی - کوئٹہ میں گزشتہ روز چودہ افراد کی ہلاکت کے خلاف اہل تشیع جماعتوں کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے پندرہ مشتبہ افراد کوحراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقہ ایس ایچ او واحد بخش کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔