تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:2

سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر

اے آر وائی - پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ سیالکوٹ کے 5 ملزموں کی بریت کے خلاف اور 6 ملزموں کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرانے کےلئے لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئیں۔



سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کی سزائیں بڑھانے کےلئے یہ اپیلیں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد کی جانب سے دائر کی گئی۔ اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی گوجرانوالہ کی عدالت نے 6 ملزموں محمد وارث، حسن رضا، قیصر، جمشید، عطیب اور اصغر کو عمر قید کی سزا سنائی جسے سزائے موت میں تبدیل کیا جائے جبکہ پانچ ملزموں اویس، ندیم ، محمد اکرم، شمس اور محمد اصغر کو بری کیاعدالت ان کی بریت کا حکم معطل کرے۔



اپیلوں میں عدالت کو بتایا گیا کہ استغاثہ نے ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد اور آڈیو، ویڈیو ثبوت مہیا کئے جنہیں ٹرائل کورٹ نے نظر انداز کردیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.