5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:3
اساتذہ کی عزت ہرشہری کی اولین ذمہ داری ہے،الطا ف حسین
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے کہاہے کہ اساتذہ مہذب معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کرداراداکرتےہیں ان کی عزت طلباکے علاوہ ہرشہری کی اولین ذمہ داری ہے۔
عالمی یوم تکریم اساتذہ پر اپنے خصوصی پیغام میں الطاف حسین نے کہاکہ والدین بچوں کی ہرممکن اچھی اوروقت کے تقاضوں کے مطابق پرورش کرتے ہیں اساتذہ بچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرکے کارآمد شہری بناتے ہیں ۔الطاف حسین نے تمام طلبہ وطالبات پر زوردیاکہ وہ اساتذہ کااحترام کریں اورملک وقوم کی خدمت کے لیےزیادہ سے زیادہ علم حاصل کریں ۔