7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:46
ڈینگی سے اموات میں اضافہ جاری،تعداد 196 تک جاپہنچی
اے آر وائی - پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھیانوے تک جا پہنچی ہے۔ ڈینگی نے پنجاب کےساتھ دوسرے صوبوں میں بھی پنجے گاڑدیئے ہیں۔ ڈینگی کا زہر پنجاب کی جڑوں میں سرائیت کرنے کے بعد اب دیگر صوبوں میں بھی پھیل رہا ہے۔
ڈینگی سے متاثر ہونے والے شہروں میں لاہور سرفہرست ہے۔ لاہور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہےجبکہ پشاور میں بھی صورتحال بھی خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ کراچی میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ صوبائی حکومتیں ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہیں۔