7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:21
تقرریوں میں گورنر، وزیراعلیٰ کے مشورے کا پابند ہے،سپریم کورٹ
اے آر وائی - سپریم کورٹ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی وائس چانسلرتقرری کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ وائس چانسلر کی تقرری میں گورنر، وزیراعلی کے مشورے کا پابند ہوتا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ جس طرح صدر، وزیراعظم کے مشورے کے پابند ہوتے ہیں۔ اسی طرح گورنر بھی وزیراعلی کے مشورے کا پابند ہوتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو وائس چانسلر کے تقرر کی سمری بھیجے ہوئے تین ماہ ہوگئے ہیں۔ قانون کے مطابق گورنر سمری دس دن میں منظور کرنے یا واپس بھیجنے کے پا بند تھے ۔ گورنر نے سمری واپس نہیں بھیجی اس لیے وزیراعلی پنجاب کےنامزد کردہ امیدوار ہی وائس چانسلر ہونگے ۔