تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:13

قومی ایئر لائن کی آٹھ سے زائد پروازیں منسوخ

اے آر وائی - قومی ایئرلائن کے 6 طیارے گراؤنڈ ہونے کہ وجہ سے آپریشن بدنظمی کا شکار ہے طیارے نہ ہونے وجہ سے آٹھ سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔



رحیم یار خان جانے والی پرواز پی کے 582، کوئٹہ جانے والی پرواز 310، پشاور جانے والی دو پروازیں351اور 350، دبئی جانے والی پرواز 208، اسلام آباد جانے والی پرواز 365، کوئٹہ سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 322، منسوخ کردی گئی۔ جبکہ اندرون و بیروں ملک جانے والی بیشتر پروازیں دو سے چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔



انجنیئرنگ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے حج آپریشن کی وجہ سے طیاروں کی عدم دستیابی سے بھی آپریشن متاثر ہے جبکہ گراؤنڈ ہونے وا لے طیاروں میں اے ٹی آر طیارہ ایک، جمبو 747 دو طیارے، بوئنگ 737 ایک طیارہ اور ایئربس اے 310 دو طیارے گراؤنڈ ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعتراض کے باعث اے 310 طیارے چیکنگ کی وجہ سے گراؤنڈ کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.