7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:45
عائشہ ملک کا حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کا دعویٰ
اے آر وائی - مسلم لیگ ق کے رہنما احد ملک کی بیٹی عائشہ ملک نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز شریف کی بیوی ہونے کا دعوی کیا ہے۔عائشہ ملک کو اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
عائشہ ملک کو اپنے ہی ملازم کوتاوان کے لیے اغواء کرنے کے مقدمہ میں گرفتار کیاگیا تھا۔عائشہ ملک نے دعوی کیا ہے کہ حمزہ شہباز نے اس سے شادی کی تھی اور کسی قسم کی سیاسی اور گھریلو دباو میں نہ آنے کی قسم کھائی تھی۔ان کے پاس شادی کے تمام ثبوت ویڈیو اور دستاویزات موجود ہے اور وہ ان کو بہت جلد منظر عام پر لائے گی۔ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گے انہیں اور ان کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہے لیکن وہ پنجاب کی بیٹی ہے ڈرنے والی نہیں ہے اس نے حمزہ کی بدمعاشی کے متعلق نواز شریف ، شہباز شریف اور کلثوم نواز کو ایس ایم ایس کے ذریعے متعدد بار آگاہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ کی والدہ رفعت احد نے کہا کہ پنجاب میں کوئی ڈینگی نہیں ہے نواز شریف ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز شریف ڈینگی ہے۔یہ مغل بادشاہ ہے اور چھ ماہ کے لیے شریف لٹرکیوں کے ساتھ شادیاں کرتے ہیں۔عائشہ کے بھائی یوسف احد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی تمام ثبوتوں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے ،انہوں نے کہا کہ شریف برادران ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے درج کر رہے ہے اگر ہماری جان کو خطرہ ہو اتو اس کے ذمہ دار وہ ہونگے۔