8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:56
حوالہ اور منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن ہوگا،رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور حوالہ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف آج رات سے آپریشن شروع کیا جائے گا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدر کی ہدایت پر روپے کی کمی کے تکنیکی معاملات کو جانچنے کیلئے کراچی آیا ہوں۔ رحمان ملک نے کہا کہ فاریکس ایسوسی ایشن کو پچیس بلین ڈالر تک زر مبادلہ پہنچانے کا ہدف دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ڈیلرز کے سبب پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے اور روپے کی قدر میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔ ایف آئی اے کو ہدایت دی ہے کہ ان کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے اور روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ کیا جائے۔