تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:34

ڈیرہ غازی خان: اسپتال انتظامیہ نے ماموں بنا دیا خادم اعلی کو

اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے موزہ رکھ ڈھول میں ماڈل ولیج کے افتتاحی تقریب سےوزیر اعلی پنجاب کے جانے کے فوری بعد متاثرین کے لیے قائم اسپتال سے الٹرا ساؤنڈمشین سمیت دیگر سامان اٹھالیاگیا۔



وزیر اعلی شہباز شریف نے مذکورہ اسپتال کے دورے کے موقع پر ان مشینوں کا معائنہ اور دستیاب طبی سہولتوں سے متعلق بریفنگ لی گئی تھی جس پر وزیر اعلی پنجاب نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال کی انتظامیہ الاثر ڈیولپمنٹ آرگنائشن کے ذمہ دروں کو تعریفی اسناد اور مبارکباد پیش کی۔



اے آر وائی نیوز نے اس دھوکا دہی کے ذریعے مشینری کی شفٹنگ کے تمام مناظر عوام کو دکھائےخبر نشر ہوتے ہی ڈی سی او ڈی جی اخان افتخار علی سہو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دیا ان کا کہنا تھا ذمہ دراوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.