تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:25

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم ، قتل اور جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرلئے شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ادہر لیاری اورگارڈن کے علاقے سے تین مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔



کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے چاروں ملزمان کے قبضے سے تین پستول، تین کلوچرس اور دو گاڑیاں برآمد کی ہیں۔ چاروں افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ شرافی گوٹھ سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس اور دو ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے۔



جبکہ دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گلستان کالونی میں چھاپہ مار کر پولیس نے ٹارگٹ کلنگ، قتل، اقدام قتل اور منشیات کے کیسز میں مطلوب ملزم فہد کو گرفتار کرکے ایک رائفل برآمد کرلی۔



نیپئر کے علاقے سالار کمپاوٴنڈ میں پولیس نے چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلنگ اور اقدام قتل میں ملوث ملزم سمیر نامی شخص کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف برآمد کرلی۔ گارڈن کے علاقے سے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ریحان کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کرلیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.