24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:19
سینیٹ الیکشن کامر حلہ وار آغاز فروری میں ہو گا، بابر اعوان
اے آر وائی - پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ فروری میں سینیٹ الیکشن کا مرحلہ وار آغاز ہو گا جو مارچ میں مکمل ہونگے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین بنایا اور اس کی بحالی کے لیے کوششیں کی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے بیٹے نے اس ملک کو آئین دیا جو آج بھی انصاف کا منتظر ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کا فیصلہ چاہتے ہیں، سابق وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کے لیے وزارت کے 3 ڈویژ ن چھوڑے، بابر اعوان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی نے بڑی قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی نے دل بڑا کر کے سب کو ساتھ چلایا، جمہوریت محفوظ ہے کیونکہ عوام جاگ رہے ہیں۔
جاوید ہاشمی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بادشاہ سلامت کی رعایا انہیں چوڑ کر جا رہی ہے، آج ایک سرپرائز سامنے آیا، آنے والے دنوں میں جی ٹی روڈ سے متعلق کئی سرپرائز سامنے آئینگے، انہوں نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی و لغاری میں بڑا فرق ہے ۔