24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:47
کسی کوعدلیہ توڑنے دیں گےنہ پارلیمنٹ، نوازشریف
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سولہ مارچ دو ہزار نو کو عوام کی مدد سے انقلا ب لائے اور آزاد عدلیہ کو بحال کرایا ۔ لاہور میں طلبا سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اب ہم نہ کسی کو قانون توڑنے دیں گے نہ عدلیہ اور نہ ہی پارلیمنٹ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی بہبود پر توجہ دینی چاہیئے، ہمارے زمانے میں پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز تھی اور بھارت ہم سے بجلی خریدنے پر تیار تھا، آج ہم لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں شیر نہیں تو کم از کم گیدڑ بھی نہیں، اگر گیدڑ ہوتا تو جان ہاتھ ہتھیلی پر رکھ کرلانگ مارچ میں نہ نکلتا۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ میں پاکستان سے محبت کا وعدہ کرچکا ہوں،ملک سے محبت کا وعدہ جیل کی کوٹھری میں کیا تھا اور طے کرلیا تھا کہ ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ صوبے بھر کے طلباء کے لئے ایک لاکھ الیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں اور اگلے بجٹ میں مزید دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔