تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:14

سکھر:شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت، قافلے روانہ

اے آر وائی - ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر کارکنان گڑھی خدا بخش روانہ ہونا شروع ہوگئے۔ کارکنان میں بی بی کی محبت اور پارٹی سے لگن تاحال برقرار۔



بے نظیر بھٹو کی شہادت کو چار سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کارکنان کا بی بی سے محبت اور لگن میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اوباڑو سے پیدل چلنے والے یہ کارکنان قافلوں کی صورت میں گڑھی خدا بخش کے لیے جا رہے ہیں۔



پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کا کہنا تھا کہ بی بی کے مزا پر حاضری دینگے اور پھول چڑ ہائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی قائد سے محبت اور عقیدت کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتی۔ اور وہ تا زندگی ،پی پی پی کے ہی وفادار رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.