24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:38
لوٹے وزارتوں کیلئے پارٹیاں بدل لیتے ہیں،بابر اعوان
اے آر وائی - بابر اعوان نے کہا کہ لوٹے وزارتوں کے لیئے پارٹیاں بدل لیتے ہیں، ہم جمہوریت ، آئین اور عوام کے ذریعے لڑیں گے، جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے قائد کی خاطر ہتھکڑیاں پہننے کے لیئے تیار ہوں، پیپلز پارٹی شہدا کی جماعت ہے بھاگنے والوں کی نہیں۔ ہمارا ہتھیار جمہوریت ہے اس سے بڑا ہتھیار نہیں۔