24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:56
وزیراعظم کی باتوں سے لگتا ہے مارشل لا آپشن ہے، چوہدری نثار
اے آر وائی - قائد حزب اختلاف کے قائد چوہدری نثار نے کہا کہ وزیر اعظم کی باتوں سے لگتا ہے کہ مارشل لا بھی ایک آپشن ہے، بار بار مارشل لا کا ذکر آنا کوئی اچھی بات نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بار بار مارشل لا کا ذکر کرنا معاشرے کی تضحیک ہیں،اس سے قبل ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں سے کبھی یہ بات نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست بچوں کا کھیل نہیں گھوڑا اور میدان دونوں حاضر ہیں۔ حکومت کو کسی سے نہیں اپنے کرتوتوں سے خطرہ ہے۔