تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:20

عدلیہ کے باعث مارشل لا لگانا ممکن نہیں،اعتزاز احسن

اے آر وائی - سابق صدر سپریم کورٹ باراعتزاز احسن نے عمران خان کو ملک کی بڑی سیاسی طاقت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عدلیہ کے باعث پاکستان میں مارشل لاء لگانا ممکن نہیں تاہم کچھ دوست ڈرا کر اداروں کو لڑوانا چاہتے ہیں۔



یوم قائد کے موقع پرسیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ 31 جولائی 2009 کے فیصلے میں واضح کر چکی ہے۔ کاغذ کے ٹکڑے سے مارشل لاء کے ٹینک کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کبھی فوج کو اپنے تابع بتاتے ہیں اور کبھی اس ا دارے پر اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہیں جس کا نتیجہ سپریم کورٹ میں دو حکومتی اداروں وفاق اور فوج کے الگ الگ بیان کی صورت میں سامنے آیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک کی تیسری بڑی جماعت بن چکے ہیں اور عین ممکن ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھریں گے ۔ انہوں نے کہا جاویدہاشمی ایک نیک دیانتدار اور معتبر سیاستدان ہیں ان کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے فیصلے کو غلط یا ٹھیک کہنے کا حق سب کو ہے تاہم ان کی نیت پر کوئی شک نہیں کر سکتا ہے۔تحریک انصاف میں شمولیت کے سوال پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کے ہمسائے اور بہت اچھے کرکٹ فیلو ضرور ہیں تاہم ان کی جماعت صرف پیپلز پارٹی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.