تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:38

بینظیرقتل کیس کی سماعت، مجسٹریٹ کا بیان قلمبند

اے آر وائی - راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیربھٹو قتل کیس میں مزید گواہان کو طلب کرکے سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی۔



انسداد دہشت گردی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں جیل ٹرائل کے دوران استغاثہ کے دوگواہان اور ملزمان کا اقبالی بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کا بیان قلم بند کیا۔ جس کے بعد عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرکے سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی۔



فاضل عدالت نے مقدمے کے ملزم پرویز مشرف کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے اوراشتہاری قرار دیے جانے کیخلاف دائر بیگم صہبا مشرف کی قابل اعتراض درخواستوں کی سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.