24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:47
حکومت کوخطرہ نہیں ، مدت پوری کرے گی، اسفند یار ولی
اے آر وائی - اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نےکہا ہے کہ جمہوری حکومت مدت پوری کرے گی، اسے کوئی خطرہ نہیں۔
چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ اگر جمہوریت نہ ہوئی تو بہت سے لوگ روئیں گے۔ تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں کام کریں تو کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ طالبان سمیت تمام مسلح قوتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان کی بقا جمہوریت میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر آئینی طریقے سے حکومت کی تبدیلی کی حمایت نہیں کریں گے۔