تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:56

الطاف حسین کی مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کوکرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔



کرسمس کے موقع پرخصوصی پیغام میں الطاف حسین نے کہاکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیاکو امن وآشتی، پیارو محبت،اور احترام انسانیت کا پیغام دیا ہے۔ دنیاکا کوئی مذہب نفرت اور تشدد کی تعلیم نہیں دیتا اور ایم کیوایم مکمل طور پرمذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے۔ انھوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ اپنی عبادات میں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں امن کیلئے خصوصی دعائیں کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.