تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:29

وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے استعفیٰ دیدیا

اے آر وائی - وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم ان کا استعفیٰ وزیر اعظم نے ابھی تک قبول نہیں کیا ہے۔



کراچی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فردوس عاشق اعوان نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا وہ استعفیٰ کا اعلان کرتی ہوئی آبدیدہ ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی سمجھتی ہےکہ میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نہیں نبھا پا رہی تو میں استعفیٰ دیتی ہوں۔ انہوں نے وزیر اعظم اور صدر کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم کی قیادت میں آگے بڑھتے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.